۔15مارچ تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان :سونم لوٹس

 سرینگر //بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے مجموعی طورپر موسمی صورتحال غیریقینی رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں15 مارچ تک گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش اوربالائی مقامات پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔ محکمہ کے علاقائی ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ15 مارچ تک موسم غیر متوقع رہے گا۔انہوں نے کہاکہ11سے13 مارچ تک بارش اور برفباری ہونے کاامکان ہے۔انہوں نے کہاکہ برف وباراں کے ایام میں بانہال سے رام بن اورزوجیلا درے پر مٹی کے تودے ،پسیاں اوربرفانی تودے گرآنے کااندیشہ لاحق رہے گا،جس وجہ سے سرینگرجموں قومی شاہراہ اورسری نگرلیہہ  شاہراہ پرٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑسکتاہے۔ماہرموسمیات سونم لوٹس نے کاشتکاروں اورزمینداروں کومشورہ دیاکہ وہ 15مارچ تک باغات اورکھیتوں میں ادویات وکیڑے مار ادویات کے چھڑکائو سے اعتراض کریں ۔