سرینگر// ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسدنے بدھ کو کہا کہ انتظامی کمیٹی جلد ہی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اہل طلبا اور ان کے والدین سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ 15سے18 برس کے گروپ میں ٹیکے لگائیں تاکہ پر اعتماد طریقے سے اسکول کھولئے جائیں۔ سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اعجاز اسد نے کہا کہ سری نگر میں وائرس کے کیسوں کو صفر تک لانے کے لیے کویڈکے مناسب رویے کی سختی سے تعمیل کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ روزانہ چار ہزار کیس ہوں گے اور یہ تمام پیشین گوئیاں سری نگر کے لوگوں نے غلط ثابت کیں۔اعجاز اسد نے کہا’’ہمارا ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ 1700 تھا اور وہاں سے کیسوں میں کمی آنا شروع ہوااور اب آپ دیکھتے ہیں کہ کیس100 کے قریب ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا’’ گزشتہ چند دنوں سے، اگر آپ دیکھیں کے کویڈکے معاملات میں نمایاں کمی آئی ہے، اس کے لیے، میں سری نگر کے لوگوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ کویڈمناسب رویے کی مکمل تعمیل کی گئی۔‘‘حالیہ تیزاب گردی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مادے کی فروخت کو کنٹرول کرنے کی مہم جاری رہے گی۔ اس موقعہ پرایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے کہا کہ حول سرینگر میں 24سال کی دوشیزہ پر تیزاب حملے میں چار یا پانچ روز میں چارج شیٹ دائر ہوگی انہوں نے بتایایا کہ ہمیں امید ہے کہ کیس کی تحقیقات جلد مکمل ہوگی ا۔یس ایس پی نے مزید کہا کہ منشیات اور نارکوٹکس کے خلاف پولیس کی جنگ تیز ہے اور انہوں نے لوگوں سے بھی اس وباء کو ختم کرنے میں تعاون دینے کی ضرورت ہے۔