راجوری //محکمہ صحت نے خراب کارکردگی پیش کرنے والے چودہ ملازمین کی تنخواہیں روک دی ہیں ۔ان ملازمین میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ پانچ اگست کو سی ایم او دفتر راجوری کی ایک ٹیم نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی کا دورہ کیا جہاں این ایچ ایم کے تحت تعینات ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو تین روز سے غیرحاضر پایاگیا جبکہ ڈینٹل سرجن کو بھی اس روز ڈیوٹی سے غیرحاضر پایاگیا ۔اس کے علاوہ این ایچ ای کے تحت تعینات بی ایم ای او کو دس روز سے غیر حاضر پایاگیاجبکہ دیگر ملازمین کی کارکردگی نہایت ہی خراب پائی گئی ۔ٹیم نے پایاکہ آپتھالمک ٹیکنشزبھی غیر حاضر ہیں ۔لاپرواہی پر کچھ ملازمین کے خلاف چار ج شیٹ جاری کیاگیاہے جبکہ چودہ کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں ۔سی ایم او راجوری کی طرف سے جاری ہوئے حکمنامہ کے مطابق ان ملازمین کی تنخواہیں نئے حکمنامے کے جاری ہونے تک روک دی گئی ہیں۔