جموں // محبوبہ مفتی نے سکمز صورہ سرینگر کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمبل اور اسے منسلک علاقوں کے 14طبی اداروں کی انتظامی کنٹرول ہاتھ میں لینے کی ہدایت دی۔اس قدم سے ان طبی اداروں کے کام کاج پر دوہرے کنٹرول کا خاتمہ ہوگا اور ریاست کے اعلیٰ طبی ادارے کی جانب سے مزیدمہارت اورتشخیصی آلات کی فراہمی سے ان اداروں کے کام کاج میں بہتری آنے کی توقع ہے۔جن طبی اداروں کا انتظامی کنٹرول سکمز ہاتھ میں لے رہا ہے ان میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمبل، پبلک ہیلتھ سینٹر ترگام ، نوگام ، اشم اور اوڈینا اور کے این ٹی پی ایچ سی ، یونانی ڈسپنسری ، گنستان و شادی پورہ اور پنزی نارہ ، ڈانگرپورہ ، زالپورہ ، نسبل ، گاڑہ کھڈ ،انکھل ،شلوت اور چک گنستان کے سب سینٹر شامل ہے۔