جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں نجی صنعتی تربیتی اداروں کے قیام اور موجودہ نجی تربیتی صنعتی اداروں میں اضافی شعبے قائم کرنے اور سرکاری شعبے کے تحت 52 موجودہ صنعتی تربیتی اداروں سے متعلق حال ہی جاری کئے گئے ترمیم شدہ رہنما خطوط کا جائزہ لیا۔ دوران میٹنگ سرکاری صنعتی تربیتی اداروں اور نجی شعبے میں قائم کئے گئے اداروں میں کام کاج میں بہتری لانے اور سکل ڈیولپمنٹ محکمہ کی جانب سے پیشوں جن میںالیکٹریشن ،سی او پی اے ، فٹر ، میکنیک موٹر گاڑی ، ویلڈر ، سٹینوگرافر ، سلائی ٹیکنالوجی ، لباس سازی ، فرنٹ آفس اسسٹنٹ ، کمپیوٹر ہارڈویئر اور نیٹ ورک مینٹیننس ، بسوہلی مصوری ، ڈرافٹس مین سول ، پلمبر ، فیشن ڈیزائین ٹیکنالوجی وغیرہ کو توسیع دینے کے لئے محکمہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ دوران تدریسی سال 1300 طلاب کو یوٹی کے مختلف صنعتی تربیتی اداروں میں مختلف مضامین میں تربیت کے حصول کے لئے داخلہ ملا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ مارکیٹ اقدار کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند نصاب کی بہتری اور اَپ گریڈکرنے کے لئے اِقدامات کریں تاکہ آئی ٹی آئی سے فارغ التحصیل طلبأ اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملازمت حاصل کرسکیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ، سکل ڈیولپمنٹ سجاد حسین گنائی ، ایڈیشنل سیکرٹری ایس ڈی ڈی، جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی، ڈپٹی ڈائریکٹر کے علاوہ نجی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ صوبہ کشمیر کے مختلف آئی ٹی آئی نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔