سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ نے 13جموں کشمیر انتظامی سروس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے ہیں۔ طارق حسین گنائی ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن، کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ڈائریکٹر، ہاسپیٹلٹی اینڈ پروٹوکول تعینات کیا گیا ہے۔راکیش کمار سرنگل ڈائریکٹر پنچایتی راج، اپنے فرائض کے علاوہ ڈائریکٹر، رورل سینی ٹیشن جموں و کشمیر کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔منظور حسین جنرل منیجر، ڈی آئی سی، راجوری، کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوپیاں جبکہ محمد احسن میر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربارہمولہ، کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر،کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ کشمیر تعینات کیا گیا۔قاضی سرورایڈیشنل کمشنر کو ڈویژنل کمشنر، کشمیر کے دفتر میں اس عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔پران سنگھ اسپیشل سکریٹری، محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرڈوڈہ جبکہ خورشید احمد شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسرینگرکو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرگاندربل تعینات کیا گیا ہے۔
راجندر سنگھ ڈپٹی کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ریکوری جموں ،جن کے پاس ڈپٹی کمشنراسٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ (سنٹرل) جموں کا اضافی چارج تھا، کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرسانبہ تعینات کیا گیا ہے۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق غلام جیلانی زرگر، ڈپٹی کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ریکوری کشمیر کاکو تبدیل کرکے چیف ایگزیکٹو آفیسرٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی گلمرگ تعینات کیا گیا ہے۔ریتو مہاجن پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کٹھوعہ کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنراسٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ (سنٹرل) جموں جبکہ ڈاکٹر ظہور احمد رینہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی گلمرگ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربارہمولہ اور اسسٹنٹ کمشنر پنچایت اشونی کمار سانبہ کو تبدیل کرکے جنرل منیجر ڈی آئی سی راجوری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
عمومی انتظامی محکمہ کے مطابق مردھو سلاتھیا ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن (ہیڈ کوارٹرس) ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن کودستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے رورل لائیولی ہڈ مشن جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔طاہر مصطفیٰ ملک اسسٹنٹ کمشنر ریونیوراجوری کو دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں میں پرسنل آفیسر سنجے کمار بھٹ کو تبدیل کرکے محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔