۔12 ہسپتال، زمرہ 2 کووڈ صحت مراکز کے طور پر نامزد

راجوری//راجوری ضلع میں انتظامیہ کی جانب سے 12ہسپتالوں کو زمرہ دو کووڈ صحت مراکز کے طور پر نامزد کیاگیا ہے۔اس سلسلے میں ایک تفصیلی نوٹیفکیشن ضلع مجسٹریٹ راجوری وکاس کنڈل نے جاری کیا ہے۔حکم کے مطابق راجوری ضلع کے بارہ اسپتالوں کو کیٹیگری ٹو کووڈ ہیلتھ سینٹرز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ان ہسپتالوں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ،سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سندربنی، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ، کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کالاکوٹ، فوج کا 150 جنرل ہسپتال راجوری، آرتھومیکس سپر اسپیشلٹی ہسپتال راجوری، میٹرکس ہسپتال جواہر نگر راجوری، راجوری میڈیسٹی ہسپتال، نوجیون نرسنگ ہوم ،ڈاکٹر نثار سرجیکل سنٹر، شانتی دیوی ٹرسٹ ہسپتال سندربنی، کے آر ایس نرسنگ ہوم سندربنی شامل ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ راجوری نے چیف میڈیکل آفیسر راجوری اور جی ایم سی راجوری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے بھی کہا ہے کہ وہ ان تمام نامزد ہسپتالوں کا معائینہ کریں اور افرادی قوت اور درکار آلات کی دستیابی کیساتھ ساتھ دیگر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں جبکہ ان تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ان تمام ہسپتالوں کا معائنہ کریں۔ ان تمام ہسپتالوں میں بستروں کی کل گنجائش 285 ہے۔