سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھارد واج جن کے ہمراہ میر وسیم ریجنل ہیڈ آئی سی آئی سی آئی بینک اور صحت و طبی تعلیم محکمہ کے سینئر اَفسران نے آئی سی آئی سی آئی بینک اور آئی سی آئی سی آئی فائونڈیشن وقف کردہ 118 آکسیجن کنسنٹیٹروں کی کھیپ کووصو ل کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے اِن 118آکسیجن کنسنٹیٹروں کو ہری جھنڈی دِکھا ئی اِن آکسیجن کنسن ٹیٹروں کو بنیادی طور پرجموںوکشمیر یوٹی کے بلاک اور ضلعی سطح کے ہسپتالوں میں استعمال میں لایاجائیگا۔