کیف//یوکرین کا 11 سالہ بچہ اکیلا سفرکرکے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ پہنچ گیا۔بچے کی ماں نے زپوریشیا شہرپرروسی فوج کے قبضے کے بعد اپنے بیٹے کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے اسے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ میں اپنے رشتے داروں کے پاس روانہ کردیا۔بچے کے پاس ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اوراس کی ماں کی جانب سے سلواکیہ کی حکومت کولکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا جبکہ فون نمبر اس کے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا۔بچے کی ماں اسے ٹرین سے روانہ کیا تھا اورخود اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لئے یوکرین میں ہی رک گئی تھیں۔