سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں11دسمبر تک مواصلاتی سہولیات میں عارضی معطلی کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔پرنسپل سیکریٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل کے الیکشن اور پنچوں و سرپنچوں کے ضمنی انتخابات کے نتیجے میں جموں کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہے،اور دوسری جانب سے سرحد پار سے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کوششوں اور سلامتی ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو اس بات کے خدشات ہے کہ پاکستان عوامی افراتفری کی کوششوں میں اضافہ کے علاوہ جنگجوئوں کی صفوں میں نوجوانوں کی بھرتی،دراندازی کی کوششیں ہونگی،جس کا براہ راست تیز رفتار انٹرنیت کے ساتھ ہے۔شالین کابرا کا کہنا ہے کہ جنگجویانہ سرگرمیاں بھی جاری ہیںاور بن ٹول پلازہ اور ایچ ایم ٹی پارمپورہ کے حملے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں۔ کابرا نے حکم نامہ میں کہا کہ موجودہ اطلاعات اور سماجی میڈیا اپیلی کیشنز کے غیر ضروری استعمال سے بھی امن عامہ میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس کی رفتار پر بندشیں جاری رہیں۔حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر میں11دسمبر تک مواصلاتی بندشیں جزوی طور پر جاری رہیں گی جبکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کو اس حکم نامہ کو عملالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔