سرینگر//ہندوارہ پولیس نے پولیس ڈسٹرکٹ ہندوارہ کے ان طلباء کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے 10ویں اور12ویں جماعتوںمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی اس تقریب پر مہمان خصوصی تھے اور اے ایس پی ہندوارہ مشکور احمد اور ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر عبدالرقیب ملک بھی موجود تھے۔ایس پی ہندوارہ نے طلباء کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے سے نوازا۔ایس پی ہندوارہ نے ہونہار طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعلیم میں شاندار کارکردگی اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ وہ دوسرے طلبہ کو بھی بہتر تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں ۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین کی ان کامیابیوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ آگے بھی اپنے عزائم بلند رکھیں اور دوسروں کے لئے ایک تحریک بنیں۔