عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن حکام نے بتایا کہ 10ویں جماعت کے امتحانات کا نتیجہ بدھ کو صبح 10 بجے سے 11 بجے کے قریب اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان دوپہر 2 بجے کے بعد کیا جائے گا۔عہدیدار نے بتایا، “نتیجہ کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے ہم کوئی خاص وقت نہیں دے سکتے لیکن ہم صبح 10 بجے سے 11 بجے کے درمیان نتیجہ کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ ہم تین سے چار گھنٹے کا وقفہ رکھیں گے اور دوپہر 2 بجے کے بعد 12ویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان کریں گے۔