سرینگر// حکومت نے جمعہ کو10لاء افسروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔ سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق سینئر لاء افسرکلبوشن سنگھ سلاتیہ جو اس وقت ایڈووکیٹ جنرل جموں کے دفتر میں تعینات ہیں،کا تبادلہ عمل میں لاکر جموں کشمیر سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جموںکے دفتر میں تعینات کیا گیاہے۔ سینئر لاء افسر منظور احمد جو اس وقت جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ہیں ،کو محکمہ خزانہ میں وسیم احمد لون کی جگہ اور سنیئر لاء افسر محمد یوسف جو فی الوقت محکمہ مال میں تعینات تھے ،کو تبدیل کرکے محکمہ تعمیرات عامہ کشمیر کے چیف ا نجینئر کشمیر میں شمس عارف مخدومی کی جگہ پرتعینات کیا گیا۔آرڈر کے مطابق ڈپٹی لیگل ریمم بنسر طحہٰ جو کہ محکمہ صنعت و حرفت کے ڈائریکٹوریٹ جموں میں تعینات ہے، کو تبدیل کرکے ضلع لیٹگیشن افسر راجوری جبکہ ڈپٹی لیگل ریمم بنسرمثبت اسماعیل جو ڈائریکٹوریٹ لیٹگیشن کشمیر میں تعینات تھے ،کو تبدیل کرکے جموں کشمیر سپورٹس کونسل سرینگر کے دفتر میں تبدیل کیا گیا۔ڈپٹی لیگل ریمم بنسر وسیم احمد لون جو محکمہ خزانہ میں تعینات تھے، کا تبادلہ عمل میں لایا گیا اور انہیں منظور احمد کی جگہ محکمہ عمومی انتظامی میں تبدیل کیا گیا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ لیگل ریمم بنسر شوکت احمد بجاڑ جو کہ محکمہ تعلیم میں تعینات تھے ،کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف لیٹگیشن کشمیر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹٹیگیشن،اسسٹنٹ لیگل ریمم بنسر شمس العارف مخدومی جو کہ فی الوقت محکمہ تعمیرات عامہ کشمیر میں تعینات تھے، کو تبدیل کرکے محکمہ مال اور اسیو سیٹ لاء افسر شیخ عبدالروف جو کہ محکمہ عمومی انتظامی میں تعینات تھے ،کو تبدیل کرکے کمشنر سٹیٹ ٹیکس میں دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا۔ اسسٹنٹ لاء افسر وسیم محمد ڈار جو کہ محکمہ تعلیم کشمیر میں تعینات تھے اور ان کے پاس کنزرویٹر آف فارسٹس ناتھ سرکل سوپور کا اضافی چارج بھی تھا، کو تبدیل کرکے محکمہ تعلیم میں شوکت احمد بجاڑ کی جگہ پر تعینات کیا گیا۔حکم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران کو اس حکم کے اجراء کی تاریخ سے فارغ سمجھا جائے گا۔