۔06 جنوری 1993 سوپور سانحہ کی یاد

سوپور// شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر مکمل ہڑتال کی گئی ۔یہ ہڑتال 26برس قبل قصبے میں پیش آئے خونین واقعے کی یاد میں کی گئی جس میں کم سے کم57افراد لقمہ اجل اور سینکڑوںدکان اور مکانات نذر آتش کئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق 26 سال قبل 6جنوری 1993 کو سوپور کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا تھا۔ہڑتال کی وجہ سے عام رندگی متاثر رہی تمام کاروباری  ادارے، پیٹرول پمپ بند رہے جبکہ اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل  وحرکت بہت کم دیکھنے کو ملی۔ 6 جنوری 1993 کو بی۔ ایس۔ ایف کے 94بٹالین پر حملہ کیا گیا تھاجوابی کاروائی میں بابا یوسف گلی مین چوک  سوپور فورسز نے آگ لگا دی جس میں 400 دوکانیں 75رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر57 عام شہریبھی جان بحق ہوئے، اس دن کو سوپور میں ماتم کے طور منایا جاتا ہے۔  اتوار کوقصبہکی مساجد میں تمام شہداء  کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی ، اسی سلسلے میں سیول سوسائٹی سوپور، ٹریڈرس فیڈریشن سوپور اور انجمن معین الاسلام نے بھی تعزیتی مجالس منعقد کی اور پر امن احتجاج بھی کیا ۔