۔ 7 سال تک کے بچوں کو عمرے کی اجازت

مکہ مکرمہ//وزارت حج و عمرہ نے زائرین کی عمر کے تقاضوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق 7 یا اس سے زائد برس کے افراد اب عمرہ کرسکتے ہیں ، تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد توکلنا ایپلی کیشن پر ویکسین شدہ مندرج ہوں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے اہل کار نے بتایا کہ وزارت حج و عمرہ یہ عمر ہ عمر کی حد کو مزید کم کردے گی،جس کے بعد 5برس کے بچے بھی عمرہ کے لیے حرم میں داخل ہوسکیں گے۔ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے 2عمرہ کے درمیان وقفے کی شرط برقرار ہے،جس کے تحت زائرین کو ایک بار عمرہ کرنے کے بعد 10روز تک دوبارہ عمرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔