۔ 63لاکھ سکائوٹس اینڈ گائیڈ قوم کے تنوع میں اتحاد کی مثال یوم تاسیس پرلیفٹیننٹ گورنرکوفلیگ سٹیکر پیش

عظمیٰ نیوز سروس

 

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کواسکائوٹس اینڈ گائیڈز اور افسران کے ساتھ بصیرت افروز بات چیت کی۔ان کا کہنا ہے کہ زائد از 63 لاکھ اسکائوٹس اینڈ گائیڈ ہماری قوم کے تنوع میں اتحاد کی متاثر کن مثال ہیں اور ان سے گذشتہ 7 دہائیوں کے دوران نواجوانوں کے درمیان دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے ایک وفد نے کل راج بھون میں یوم تاسیس کی تقریب کے دوران منوج سِنہا کو فلیگ سٹیکر پیش کیا۔ ہربرس 7؍ نومبر کو بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے اور پورے مہینے میں مختلف تقریبات منائی جاتی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘آج صبح میں نے اسکائوٹس اینڈ گائیڈز اور افسران کے ساتھ بصیرت افروز بات چیت کی’۔انہوں نے کہا: ‘ زائد از 63 لاکھ اسکائوٹس اینڈ گائیڈ ہماری قوم کے تنوع میں اتحاد کی متاثر کن مثال ہیں اور ان سے گذشتہ 7 دہائیوں کے دوران نواجوانوں کے درمیان دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے’۔

 

انہوں نے کہا: ‘یہ ٹیم صلاحیتوں کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور نوجوانوں میں نظم و ضبط اور قوم کے تئیں لگن جیسی اقدار کو فروغ دے رہی ہے اور اس کے علاوہ امدادی کارروائیوں کے دوران مثالی ہمت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سکاؤٹس اور گائیڈز کے رضاکاروں کو چاہیے کہ وہ دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلائیں، سماجی خیر سگالی کے جذبے کے ساتھ کام کریں اور وکشت بھارت کے سفر میں اپنا حصہ ڈالیں۔سنہا نے کہا کہ ہندوستان پانچویں سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرا ہے اور اگلے چار سالوں میں تیسری سب سے بڑی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں ہمارے نوجوانوں کا اہم رول ہے ۔انہوںنے اسکاؤٹس اور گائیڈز سے پانچ اہداف پر کام کرنے کو کہا- قدیم اقدار کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں، وکشت بھارت کے سفر میں تعاون کریں، ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے مل کر آگے بڑھیں، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے امکانات اور چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کریں، ماحولیات کے تحفظ کے لیے بیداری مہم شروع کریں۔انہوں نے جنوبی کوریا میں حال ہی میں منعقدہ 25 ویں ورلڈ سکاؤٹس جمبوری میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے اسکاؤٹس سے بھی بات چیت کی اور ان کے مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ڈائریکٹر اَمور نوجوان و کھیل کود اور چیف کمشنربھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز جموں و کشمیر سبھاش چندر چھبر نے لیفٹیننٹ گورنر کو تنظیم کی کامیابیوں اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔