سرینگر// یکم جولائی2019ء سے شروع ہونے والی امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر ٹریفک پولیس سٹی سرینگر کی طرف سے اچھی حالت میں 6ہلکی مسافر گاڑیوں کو کرایہ پر لیاجارہا ہے۔چنانچہ اس سلسلے میں تمام خواہشمند افراد اورٹرانسپورٹ ایجنسیوں سے جائز دستاویزات کے ساتھ کم سے کم کرایہ پر درخواستین طلب کی جارہی ہیں۔گاڑیوں کو یکم جولائی سے کرایہ پر لیاجائے گا تاہم کرایہ کا معاہدہ کسی پیشگی اطلاع کے بغیر منسوخ بھی کیاجاسکتا ہے۔درخواستین 25جون یا اس سے قبل ایس ایس پی ٹریفک سٹی پولوویو سرینگر کے دفتر میں پیش کی جاسکتی ہیں۔