۔ 538 کلو گرام فکی برآمد ، ملزمان گرفتار

 رام بن //رام بن پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سے531 کلو گرام فکی برآمد کرکے ایک ملزم کوگرفتار کیا ہے۔پولیس نے اس اطلاع پر پولیس اسٹیشن چندر کوٹ  کے نزدیک ایک خصوصی ناکہ لگایا اور دوران تلاشی سیبوں سے لدی ہوئی ایک ٹرک کو روکا اور اسکی تلاشی لی ۔تلاشی کے دوران پولیس نے ٹرک سے 531 کلو گرام فکی برآمد کرکے ضبط کی،جسے سیب کی پیٹیوں کے بیچ میں چھپا کر رکھا گیا تھا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر54/2018   این ڈی پی ایس ایکٹ زیر دفعہ 8/15 پولیس اسٹیشن چندر کوٹ میں درج کیا اور اس فعل میں ملوث افراد کو ڈھونڈنے کی کارروائی شروع کر دی۔ٹرک ڈرائیور سکھدیو سنگھ ولد امر سنگھ ساکنہ کپور تھلہ ،پنجاب کو گرفتار کرکے وہیکل زیر رجسٹریشن نمبرJK 03C 4086 بھی ضبط کی ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی ایس ایچ او  چندر کوٹ انسپکٹر عابد حسین بخاری کی قیادت میں زیر نگرانی ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار اور ایس ایس پی رام بن انیتا شرما انجام دی۔دریں اثنا، بانہال پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر شیطانی نالہ کے نزدیک ایک ناکہ لگایا اور شام دیر گئے ایک ایکو سپورٹس کو روکنے کا اشارہ کیا۔پولیس نے دوران تحقیقات وہیکل میں سے ایک گیس سلنڈر  میں سے 7 کلو گرام فکی برآمد کی۔ اسکے ساتھ ہی پولیس نے گاڑی میں سوار چار افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت بلویندر سنگھ ولد گورنام سنگھ ،گورویندر سنگھ ولد سوہن سنگھ ، ہر جیندر سنگھ ولد ستنام سنگھ اور سریندر سنگھ ولد اجیت سنگھ ساکناں ہوشیار پور، پنجاب کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے وہیکل زیر نمبر PB07AM 3407 کو بھی ضبط کیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ بانہال پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر 161/2018درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔