جموں//لگ بھگ 39 وفود نے جموں میں وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی ان میں سیاسی ، سماجی ،تاجر اور دیگر انجمنوں کے وفد بھی شامل تھے۔جن وفود نے مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کی ان میں جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ، چیمبر آف ٹریڈریس فیڈریشن، جموں ہوٹلز اینڈ لاجس وفد ، ٹورازم فیڈریشن آف جموں ، امرناتھ یاترا جی ویلفیئر سوسائٹی ، ٹیکس ٹور اینڈ ٹریولز ، جمو ں بار ایسو سی ایشن ، کشمیر مائنگرنٹس، ڈوڈہ اور تلوارا ریاسی مائیگرنٹس ،پی او جے کے ریفرجیوز کاوفد ، سول سوسائٹی فورم ، آل مائیگرنٹ کیمپس کواڈنیشن کمیٹی،سکھ گردوارہ پربند ھک کمیٹی ،راشٹریہ گجر منچ ، جموں مسلم فرنٹ، جموں شعیہ فیڈریشن،انجمن امامیہ، جے اینڈ کے کرسچن دلت سوسائٹی ، آل جے اینڈ کے باڈر یونائیٹیڈفرنٹ، ڈوگرہ برہمن پتنندی سبھااور راجپوت سبھا، جموں پراونس پیپلز فورم، جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ، آل جے اینڈ کے گجر بکروال کانفرنس، صفائی کرمچاری یونین، میونسپل کارپوریشن جموں ، رگھو ناتھ بازار ٹریڈیس ایسو سی ایشن ، آل سول سوسائٹی فورم اور ویشو ا ہندو پرشد کے وفد شامل ہیں۔جموںمیں قیام کے دوسرے دن کئی بڑی سیاسی پارٹیوں اور آزاد اسمبلی ممبروں نے بھی مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کی ۔ ان وفود نے وزیر داخلہ کو کئی معاملات کے بارے میں جانکاری دی اور تحریری یاداشتیں انہیں پیش کیں۔ سیاسی وفود میں بی جے پی ، پی ڈی پی ، این سی ، کانگریس اور دیگر پارٹیاں شامل ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر میں وزیرمملکت جتندر سنگھ ، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ ، مرکزی داخلہ سیکرٹری راجیو گبا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بی آر شرما بھی اس موقعہ پر موجو د تھے۔اس سے قبل کل راجناتھ سنگھ راجوری کے دورے کے دوران نوشہرہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ہوئی مائیگریشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوںنے وہاں بچاﺅ اور باز آباد کاری اقدامات کے ساتھ ساتھ سرحدی مائیگرنٹوں کے مشکلات کا بھی جائزہ لیا۔نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتند رسنگھ، ممبر پارلیمنٹ جگل کشور ، ایم ایل اے نوشہر رویندر رینہ ، ایم ایل سی سریندر چودھری وبودھ گپتا ، مرکزی داخلہ سیکرٹری راجیو گبا، چیف سیکرٹری بی بی ویاس، پرنسپل سیکرٹر ی داخلہ آر کے گوئیل ، ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری، آئی جی پی جموں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ اور سول و پولیس انتطامیہ کے کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔وزیر داخلہ نے عوامی نمائندوں اور سینئر افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران مختلف معاملات کا جائیزہ لیا۔انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے افسروں سے کہا کہ وہ سرحدوں کے نزدیک رہنے والے لوگوں کے معاملات اور مطالبات کے حوالے سے ایک جامع ایکشن پلان تیار کریں۔ضلع کلکٹر شاہد اقبال چودھری نے سرحدی مکینوں کو درپیش مشکلات ،جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے ہوئے نقصانات ، کیمپوں میںدستیاب سہولیات اور دیگر پہلوﺅں کے بارے میں تفصیلی خاکہ پیش کیا۔راجناتھ سنگھ نے بچاﺅ اور باز آباد کاری کے اقدامات کی مو¿ثر عمل آوری کے لئے صوبائی انتظامیہ جموں اور ضلع انتظامیہ راجوری کی تعریف کی۔بعد میں انہوںنے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔