سرینگر//گورنر انتظامیہ نے تمام سرکاری افسران کے نام فرمان جاری کرتے ہوئے انہیں26جنوری کی تقریب میں سرینگر اور جموں میں سرکاری ڈیوٹی پر حاضر رہنے کے نتیجے میں کرکٹ ٓسٹڈئم سونہ وار اور جموں یونیورسٹی میں منعقدہ تقریبات میں شرکت رہنے کی ہدایت دی ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اس سلسلے میں ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے،جس میں ایس آر ٹی سی اور محکمہ سیاحت کو متعلقہ تقریبات کیلئے شرکاء کیلئے گاڑیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے ’’ یوم جمہوریہ ایک اہم قومی تقریب ہے،جو ہر سال26جنوری کو منائی جاتی ہے،یہ ہر ایک سرکاری ملازم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تقریب میں شمولیت کریں،تاکہ ملک کی تاریخ کے اہم سنگ میل کو منایا جائے۔‘‘ اس حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے’’ریاست کے تمام افسران اور حکام ،جو کہ سرینگر اور جموں میں مقیم ہیں،یوم جمہوریہ2019کی تقریبات جو کہ جموں یونیورسٹی اور شیر کشمیر کرکٹ اسٹڈئم سونہ وار سرینگرمیں منعقد ہونے جا رہی ہے میں شرکت کریں،جبکہ تقریبات میں عدم شمولیت کو سرکاری احکامات کی عدولی اور نافرمانی تصور کیا جائے گا۔‘‘ اس حکم نامہ میں تمام انتظامی سیکریٹریوں،محکموں کے سربراہاں،منیجنگ ڈائریکٹروں، نیم سرکاری اداروں کے چیف ایگزیکٹو افسراں کو ہدایت دی گئی ہے کہ انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے تمام افسران متعلقہ مقامات پر اپنی شمولیت کو یقینی بنائے
۔ 26جنوری کی تقریبات: شرکت کیلئے سرکاری ملازموں کو تلقین، فرمان جاری
