سرینگر// حکومت نے2019 بیچ کے جونیئر سکیل کشمیر انتظامی سروس(کے اے ایس) کے252افسران کی تربیت مکمل ہونے کے بعد انکی تقرریاں میں عمل میں لاتے ہوئے محکمہ دیہی میں سب سے زیدہ74افسراں کو تعینات کیا ہے۔اس دوران10افسراں کی خدمات کو لداخ کے ماتحت رکھا گیا۔ سرکار کی جانب سے منگل کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ 2019 بیچ کے جونیئر سکیل’جے کے اے ایس‘ افسران کی مختلف محکموں میں تربیت مکمل ہونے پر ،انہیں واپس طلب کیا جاتا ہے اور ان کی خدمات کو انتظامی محکموں کے اختیار میں رکھا جاتا ہے ۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری اس حکم نامہ میں کہ کہا گیا ہے’’متعلقہ انتظامی محکمے ان افسران کو تبادلے کی پالیسی میں شامل رہنما خطوط و ہدیات کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری طور پر تعینات کریں‘‘۔آرڈر میں تاہم اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ تعیناتی کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہہ افسران اپنے آبائی اضلاع کے باہر تعینات رہیں ہیں تاہم ، یہ ان افسران پر لاگو نہیں ہوگا جو ’جے کے اے ایس‘میں پسماندہ علاقے کے رہائشی یا لائن آف ایکچول کنٹرول سے ملحقہ علاقہ کے رہائشوں کی بنیاد پر تعینات ہوے ہو۔افسراں کو ہدایت دی گئی ہے ہ دو صوبوں میںخالی آسامیوں کو پُر وقت ، ہر ڈویڑن میں جہاں تک ممکن ہو ، مساوی تعداد میں افسران کی تقرری کے ذریعے منصفانہ توازن برقرار رکھا جائے ،جبکہ ان افسران کا تعلیمی پس منظر ان کی خدمات کے بہترین استعمال کو بھی ملحوظ نظر رکھا جائے۔جے کے اے ایس کے ان افسراں جو اس وقت کسی بھی طرح کی رخصتی پر ہیں، کو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چھٹی کی مدت کے اختتام پر متعلقہ انتظامیہ سے رپورٹ کرینگے۔ اس دوران ان افسراں میں سے محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں2،محکمہ کاپریٹو میں12، محکمہ روزگار میں5اور محکمہ خزانہ میں27کے علاوہ محکمہ ہینڈلوم میں3افسراں کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ آرڈر کے مطابق محکمہ ہینڈی کرافٹس میں2،محکمہ تواضع میں2،محکمہ صنعت و حرفت میں18،محکمہ انفارمشین میں5اور محکمہ محنت میں3کے علاوہ محکمہ مال میں37افسراں کی تعیناتی کے احکامات صادر کئے گئے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کہ ان جونیئر سیل’ کے اے ایس‘ افسراں میں سے سب سے زیادہ محکمہ دیہی ترقی میں تعینات کئے گئے جن کی تعداد74ہے،جبکہ محکمہ سیکریٹریٹ یکم میں30محکمہ سماجی بہبود میں29محکمہ سیاحت میں ایک اور محکمہ ٹرانسپورٹ میں2افسرں کی تقرری عمل میں لائی گئی۔ اس دوران تربیت مکمل ہونے کے بعد10 جے کے ایے ایس جونیئر سکیل افسراں کو واپس لایا گیا اور ان کی خدمات کو لداخ انتظامیہ کے ماتحت رکھا گیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے ایک اور علیحدہ حکم نامہ میں کہا گیا کہ عارفہ اقبال لون، سرور شہزاد، سمینہ خاتون، دچھن چنڈول،کنیز فاطمہ، انور حسین،نلزا آنگمو، دورجے گیلزن، ریگزن ینگڈول اور جگمت آنگچوک کی خدمات کو مرکزی زیر انتظام لداخ کے ماتحت رکھا جاتا ہے۔