سرینگر//سوڈا واٹر پراضافی قیمت وصولنے کی پاداش میںلیگل میٹرولوجی محکمہ نے بیلوارڈ علاقہ میں 2پنچابی ڈھابوںپر جرمانہ عائد کیا ہے۔محکمہ کو متعدد بارشکایات موصول ہوئیں کہ بیلوارڈ علاقہ میں پنجابی ڈھابوں پر سوڈا واٹر پراضافی قیمت وصولی جاتی ہے۔چنانچہ محکمہ نے اس سلسلے میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ان شکایات کو درست پایا۔ٹیم نے ایک سوڈا واٹر بوتل جس کی قیمت 15روپے ہے ،کو 30روپے میں فروخت کرتے ہوئے پایا۔اس طرح ٹیم نے ایک اور پنچابی ڈھابے پر اسی طرح کی صورتحال دیکھی جہاں لوگوں سے اضافی رقومات وصول کی جارہی تھی۔ قیمت سے زیادہ پیسے وصولنے کی پاداش میں ان ڈھابوںکے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور 4000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔