سرینگر//چنار کور میں لیفٹنٹ جنرل جے ایس ساندھو نے15ویں کور کے نئے کمانڈر کی حیثیت سے چارج سنبھالا۔سرینگر کے بادامی باغ فوجی ہیڈ کواٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران لیفٹنٹ جنرل ستیش دئوا نے منگل کو باضابہ طور لیفٹنٹ جنرل جے ایس ساندھو کو چنار کو ر کے46ویں کمانڈر کی کمان سونپی۔لیفٹنٹ جنرل جے ایس ساندھو ن36سال قبل فوج کی5گورکھا رائفلز میں تعینات ہوئے جبکہ اپنی ملازمت کے دوران انہوں نے کئی اہم اور کلیدی عہدوں پر کام کیا۔چنار کور کے نئے جنرل آفسیٹنگ کمانڈر کو جموں کشمیر کے بارے میں پہلے سے ہی کافی معلومات حاصل ہے کیونکہ انہوں نے ریاست خاص طور پر وادی میںحد متارکہ پرانفنٹری بٹالین کی کمانڈ کے علاوہ کپوارہ ڈویژن میں فوج کی کمان بھی کی ہے۔