نئی دہلی //پنڈت دین دیال اوپادھیائے کی صد سالہ تقریب اور سوامی ویویکانند ا کے 1893میں چکاگو میں خطاب کی 125برسی کے موقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے وگیان بھون نئی دہلی میں ملک بھر کے طلباء سے خطاب کیا ۔اس پروگرام میں باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے طلباء اور عملہ نے بھی شرکت کی ۔انہوںنے وزیر اعظم کی خطاب بھی سنا جو ’’Young India, New India – A Resurgent Nation: from Sankalp to Sidhhi‘‘کے موضوع پر تھا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ آج کے دور میں سوامی ویویکانند کی تعلیمات کی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔ اس پروگرام میں پروفیسر اقبال پرواز رجسٹرا ر یونیورسٹی ،پروفیسر ایم اصغر اور دیگر عملہ بھی موجودتھا۔