Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

۔کوڈ19 | کی دوسری لہر کی شدت برقرار | 501 کا اضافہ ، 2فوت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 4, 2021 12:34 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
13 Min Read
SHARE
سرینگر //جموں و کشمیر میںکورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت برقرار ہے۔ پچھلے24گھنٹوں کے دوران 501 افراد  کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس دوران 2افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ سنیچر کو مختلف اسپتالوں میں 38ہزار366ٹیسٹ کئے گئے جن میں 501افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن 427مقامی سطح پر جبکہ 74افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے کشمیر آئے ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 501افراد میں 108جموں جبکہ 393کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 393افراد میں سے 341مقامی سطح پر جبکہ 52افراد بیرون ریاستوں  اور ممالک سے جموں و کشمیر آئے ہیں۔کشمیر میں سنیچر کو کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا اور اسطرح یہاں متوفین کی تعداد 1265بنی ہوئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 79ہزار کا  ہندسہ پار کرکے 79194ہوگئی جن میں  2734   سرگرم معاملات بھی شامل ہیں۔ سرگرم معاملات میں سرینگر میں1407، بارہمولہ میں549، بڈگام میں 284، پلوامہ میں97، کپوارہ میں 93، اننت ناگ میں73، بانڈی پورہ میں48، گاندربل میں 41، کولگام میں 117اور شوپیان میں25افراد زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے میں  108افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 86مقامی سطح جبکہ 22بیرون ریاستوں سے سفر کرنے کے واپس لوٹے  ۔اس دوران جموں صوبے میں وائرس سے 2افراد فوت ہوئے ہیں جن میں ایک ضلع جموں اور ایک رام بن سے تعلق رکھتا ہے۔ صوبے میں متوفین کی تعداد 740ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 53245تک پہنچ گئی جن میں  765سرگرم معاملات بھی موجود ہیں۔ جموں صوبے کے سرگرم معاملات میں 542ضلع جموں، 31ادھمپور، راجوری میں23، ڈوڈہ میں 10، کٹھوعہ میں 72، سانبہ میں 22، کشتواڑ میں 17، پونچھ میں 17، رام بن میں24اورریاسی میں7افراد زیر علاج ہیں۔ 
 
 
 
بہتری طبی نگہداشت کیلئے ڈاکٹرفاروق سکمز میں داخل 
لیفٹنینٹ گورنر کی صحتیابی کی دعا
پرویز احمد
 سرینگر// نیشنل کانفرنس صدراور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا’’میرے والد کی بہتر نگرانی کیلئے ڈاکٹروں  کے مشورے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،ہمارا کنبہ آپ سبھی کے تعاون اور دعا کا شکر گزار رہے گا‘‘۔خیال رہے کہ فاروق عبداللہ نے 2 مارچ کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لی تھی، تاہم وہ 28 مارچ کو کورونا سے متاثر پائے گئے۔ڈاکٹر فاروق کو صورہ اسپتال میںانفیکشن بیماریوں کے لئے مخصوص50بستروں والے بلاک  میں داخل کیا گیا ہے جہاں انکی طبیعت اب مستحکم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹرفاررق کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ٹیولپ گارڈن میں تقریب کے حاشیے پر سنہا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں تمام سیاسی مذہبی اور سماجی لیڈروں کیلئے نیک خواہشات کا اطہار کرتا ہوں اور ڈاکٹر فاروق کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ 
 
 
 
بھارت میں کورونا کا قہر جاری
 90,000 مثبت ،714فوت
یو این آئی
نئی دہلی// ہندوستان میں کورونا وائرس کی لہر سے قہر مچایا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں  89ہزار129سے زیادہ معاملات سامنے آئے جبکہ اس دوران 714افراد فوت ہوئے ۔سنیچر کی صبح  مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس کے 89 ہزار129نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 92ہزار 260ہوگئی ہے ۔ اس دوران 44ہزار202مریض صحت مند ہوئے  ، جنہیں ملاکر اب تک1 کروڑ 15لاکھ 69ہزار 241افرادکورونا سے نجات پا چکے ہیں۔سرگرم معاملات کی مجموعی تعداد 6لاکھ 58ہزار 909ہوگئی ہے اور اس عرصے کے دوران  مزید 714 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 164110ہوگئی ہے ۔ملک میںصحتیابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.36 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.32 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.32 فیصد رہ گئی ہے ۔مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات کے معاملے میں سرفہرست ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار360فعال معاملات بڑھ کر3لاکھ 91ہزار 257ہو گئے ہیں۔  ریاست میں 24 ہزار126مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد24لاکھ 57ہزار 484ہوگئی ہے ، جبکہ 481 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 55ہزار379ہوگئی ہے۔
 
 
 
لور منڈا قاضی گنڈمیں آج سے پھر ٹیسٹنگ کا آغاز 
کولگام کے سبھی پلوں پرتشخیصی ٹیمیں مقرر، کپوارہ اور بانڈی پورہ کی3بستیوں میںبندشیں
پرویز احمد+عازم جان
سرینگر // سرینگر آنے والے بیرون ریاستوں  کے مسافروں اور سیاحوں کی لور مندا قاضی گنڈ میں رپیڈ ٹیسٹ کرانے کیلئے ٹیمیں مقرر کردی گئیں ہیں۔ابھی تک یہاں گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کیلئے اس طرح کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔وادی میں کورونا وائرس تیزی کیساتھ پھیلنے کے پیچھے بیروں ریاستوں اور علاقوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی واپسی ہے جو وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔چند روز قبل کھل دمحال ہانجی پورہ کولگام میں 36طلبہ مثبت آئے تھے کیونکہ انکے والدین بیرون ریاستوں میں سردی کا ایام میں کام کرنے کیلئے جاتے ہیں، جنہیں وہاں کورونا ہوگیا ہے۔چیف میڈیکل آفیسر اننت ناگ کا کہنا ہے کہ آج سے لور منڈا میں ہر ایک آنے والے مسافر کا ٹیسٹ ہوگا۔ انتا ہی نہیں بلکہ کولگام ضلع مین تیزی سے پھیلنے والے کورونا پر قابو پانے کیلئے ضلع کے ہر پل پر طبی ٹیمیں تعینات کی گائیں گی جو یہاں پر ہر آنے والی کا ٹیسٹ کریں گی۔اس کا آغاز سنیچر سے شروع ہوگیا جہاںنہامہ اور لاسی پورہ پل پر لوگوں کی رپیڈ ٹیسٹنگ کی گئی۔ادھربانڈی پورہ ، کپوارہ اور بڈگام میںکورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے جان محلہ کلوسہ بانڈی پورہ اورشکاری محلہ کیگام کپوارہ کو ریڈ زون قرار دیا ہے جبکہ پکھر پورہ بیروہ بڈگام کوکنٹینمنٹ زون قرار دیا۔جان محلہ کلوسہ بانڈی پورہ میں چند روز قبل ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ 3دن قبل یہاں 5افراد وائرس سے متاثر ہوئے تھے ۔ ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے سنیچر کو مذکورہ محلہ کو ریڈ زون قرار دیا ۔ نوڈل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹرنبیل کے مطابق جان محلہ میں چار روز قبل ایک شخص کی موت ہوئی ،جو وائر س سے متاثر تھا جبکہ تین دن قبل پانچ نئے مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ انہوں نے کہا کہ نادم میموریل ہائرسیکنڈری سکول کلوسہ سے حاصل کئے گئے نمونوں کی رپورٹیں آنے تک سکول بند رہے گا۔ ضلع انتظامیہ کپوارہ نے شکار محلہ کیگام کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔ سنیچر کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ شکار محلہ کے گردونواح میں آنے والے دیہات کو بھی بفر زون میں شامل کیا گیا ہے اور وہاں لوگوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بھی اپنی نقل و حرکت محدود کرے۔ ضلع انتظامیہ نے تمام محکمہ جات کو ہدایت دی ہے کہ وہ مذکورہ گائوں میں ضروری اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ ضلع انتظامیہ نے بلاک میڈیکل آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ علاقے میں بیماروں اور عمر رسیدہ اشخاص کا پتہ لگانے کیلئے سروے کا آغاز کرے۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے پکھرپورہ نامی قصبہ کو بھی متاثر ہ زون میں شامل کیا گیا ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ علاقے میں وائرس کو قابو کرنے کیلئے تشخیص کا عمل جلد شروع کیا جائے گا‘‘۔
 
 
 
مزید35طلاب اور 6اساتذہ متاثر،مزید 10 سکول بند
48دنوں میں 154طلبہ،44اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے 9افراد مبتلا
پرویز احمد 
 سرینگر // گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران وادی کے مزید9 تعلیمی اداروں میں 35طلاب اور6 اساتذہ کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد ان کو بند کردیا گیا ۔ اس طرح وادی میں 15 فروری سے ابتک44اساتذہ، غیر تدریسی عملہ کے9افراد اور 154 طالب علم وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔بڈگام ضلع میں قائم ایک نجی سکول میں 7طلبہ جبکہ مڈل سکول چیوڈارہ میں2اساتذہ کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔بلاک میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر منظور احمد حکیم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ سنیچر کو ایک نجی سکول میں 72طلبہ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7کی رپورٹیں مثبت آئیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بڈگام ضلع کے مختلف سکولوں میں  124 اساتذہ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں میڈیکل سکول چیوڈارہ بیروہ کے 2اساتذہ کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میںگرلز ہائرسیکنڈری سکول میں 3اساتذہ کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوپور پرویز سجادنے بتایاکہ گرلز ہائر سیکنڈری میں 3اساتذہ کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور سکول کو فی الحال ایک ہفتہ کیلئے بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اساتذہ کے رابطے میں آنے والے تمام طلبہ اور تدریسی عملہ سے جڑے افراد کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمبل بانڈی پورہ میں 2طالبات کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور سکول کو 5دنوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔بلاک میڈیکل افسرحاجن ڈاکٹر اعجاز نے بتایاکہ سمبل سونہ واری میں سکولوں میں زیرتعلیم طلبااورٹیچروں کے400ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کئے گئے ۔انہوں نے بتایا’’ گورنمنٹ گرلز ہائراسکنڈری اسکول میں زیرتعلیم 2طالبات کے نمونوں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت پائے گئے ‘‘۔انہوںنے بتایاکہ گورنمنٹ گرلز ہائراسکنڈری اسکول سمبل کو پانچ دنوں کیلئے بندرکھنے کامشورہ دیاگیا ۔انہوں نے بتایاکہ احتیاطی اقدام کے بطوراسکول بندکردیاگیا ہے جبکہ کورونامیں مبتلاء پائی گئی طالبات کے رابطے میںآنے والے سبھی افرادبشمول ٹیچروں اورطالبات کواحتیاط برتنے کامشورہ دیاگیا ہے۔کولگام میں ایک سکول میں 18طلبہ اور ایک استاد کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے 5سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول سوپٹ  قاضی گنڈمیں 10طلبہ، مڈل سکول بونی گام 4،مڈل سکول دیوسر میں 2طلبہ اور ایک استاد ، 2 طلبہ ہائرسیکنڈری سکول کاترسواورگورنمنٹ مڈل سکول سوپٹ میں ایک طالب علم کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔چیف ایجوکیشن افسر کولگام نے 5سکولوں کو 3 دنوں کیلئے بند کردیا ہے۔شوپیان میں ایک سکول میں 8طلبہ کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ چیف میڈیکل آفیسر شوپیان کی جانب سے حکم نامہ زیر نمبر CMO/SPN/IDSP/21/10-13بتاریخ 3اپریل میں بتایا گیا ہے کہامیر کبیر سکول زاورہ  میں102طلبہ کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں 8کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ چیف میڈیکل آفیسر نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلے معیاری ضابطہ اخلاق پر عمل کریں۔امیر کبیر سکول کو فی الحال بند کردیا گیا ہے۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?