راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے چار فیکلٹی ممبران نے انفرادی طورپر ریسرچ پروجیکٹوں کیلئے گرانٹس دی گئی ہیں ۔بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے چار فیکلٹی ممبران کو (CAPEX )بجٹ سکیم کے تحت جموں و کشمیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل، ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت جموں و کشمیر سے 28.13 لاکھ کے مجموعی اخراجات کے ساتھ انفرادی تحقیقی منصوبوں کیلئے منظوری دی گئی ہے۔ ’اسپانسر ریسرچ اینڈ ایکسٹینشن پروگرام‘کے تحت گرانٹس حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد حنیف اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ نباتیات ،ڈاکٹر تسلیم عارف جان اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ نباتیات ،ڈاکٹر منجیت سنگھ ،شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر نگ اور ڈاکٹر فیروض احمد میر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فیزکس شامل ہیں ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے فیکلٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ JKST&ICکی جانب سے گرانٹس ملنا یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار کی ٹیچنگ ہے ۔
۔بی جی ایس بی یو کے 4فیکلٹی ممبران نے ریسرچ گرانٹ حاصل کی
