نئی دہلی// مرکزی حکومت نے یکم جولائی سے ٹیکس دہندگان کیلئے PANکے ساتھموجودہ آدھارنمبر منسلک کرنا لازمی قرار دیا ہے ۔انکم ٹیکس قواعد میں ترمیم کرکے حکومت نے 12عددی بائیومیڑک آدھار یا اندراجی نمبر مستقل کھاتہ نمبر (PAN) کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے فائنانس بل2017میں ٹیکس تجاویز میں ترمیم کے ذریعے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کیلئے آدھار کو لازمی قرار دیا تھا ۔محکمہ مال نے کہاہے کہ ہر شخص جسے PANکارڑ یکم جولائی تک دیا گیا ہو اسے یکم جولائی تک اپنا آدھار کارڑ اسکے ساتھ جوڑنا ہوگا ۔