لکھنؤ//اترپردیش میں یوگی حکومت نے ہفتہ کو اپنی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں غریب کلیان اسکیم کے تحت مفت راشن تقسیم کرنے کی اسکیم کی مدت کو تین مہینے کے لئے بڑھا دیا ہے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں یہاں لوک سبھا میں ہوئی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری فراہم کی گئی۔ میٹنگ کے بعد یوگی نے میڈیا نمائندوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا بحران میں فاقہ کشی سے غریب عوام کو بچانے کے لئے مرکزی حکومت کی ‘وزیر اعظم ان اسکیم’ کے تحت اترپردیش کی کی سابقہ حکومت نے مفت راشن دینے کی اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ اس کی مدت 31مارچ کو پوری ہورہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اب اس اسکیم کو جاری رکھتے ہوئے اس کی مدت کو جون تک کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یوگی نے کہا کہ مستفیدین کنبوں کو دال، ریفائنڈتیل، اور نمک دینے کی اس اسکیم سے 15کروڑ لوگوں کو فائدہ ملے گا۔میٹنگ کے بعد نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ یہ حکومت کا پہلا اور سب سے اہم فیصلہ ہے ۔ اس میں اترپردیش کی 15کروڑ عوام کے لئے جس میں 3270کروڑ روپئے خرچ کر کے وزیر اعظم غریب کلیان ان اسکیم کے ذریعہ سے مفت راشن تقسیم کیا جارہا تھا۔ اس میں آگے بھی جاری رکھا جائے گا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا‘ اترپردیش میں نومنتخب حکومت کا پہلا فیصلہ 15کروڑ غریب عوام کو وقف ہے ۔ کورونا بحران میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر شہری کو سپورٹ فراہم کرنے کے مقصد سے ان اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اپریل 2020 سے آج مارچ 2022 تک ملک کی 80کروڑ عوام کو اس کا سیدھا فائل مل رہا ہے ۔
یوگی کی نئی کابینہ کا پہلا اجلاس | مفت راشن اسکیم میں 3ماہ کی توسیع
