یوکرین کے فوجیوں کی ڈی پی آر کے دو علاقوں پر گولہ باری

کیف// یوکرین کے فوجیوں نے ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ (ڈی پی آر) کی دو بستیوں پر 15 منٹ کے وقفے میں122 ملی میٹر کے 14 گولے داغے۔
 
جوائنٹ سینٹر فار کنٹرول اینڈ کوآرڈی نیشن آف دی آرمسٹیز رجیم (جے سی سی سی) میں ڈی پی آر کے نمائندے کے دفتر نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراسنی پارٹیزن اور یاسینوتایا بستیوں پر گولہ باری کی گئی۔ کراسنی پارٹیز گاؤں پر چھ گولے اور یاسینووتایا پر آٹھ گولے فائر کیے گئے۔
 
ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کی طرف سے یوکرین کے فوجیوں کے حملوں سے تحفظ کے لیے کیے گئے مطالبات کے جواب میں، روس نے 24 فروری کو یوکرین میں ایک خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا، جو آج تک جاری ہے۔