کیف// روس نے یوکرین کے دارلحکومت کیف میں ائیر فیلڈ پر حملہ کرکے دنیا کے سب سے بڑے جہاز ‘‘خواب’’ کو تباہ کردیا۔ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب انتہائی اہم ایئر فیلڈ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ انتونو این 225 ماریہ (جسے خواب بھی کہا جاتا ہے) روس کے حملے میں تباہ ہو گیا، کارگو طیارہ یوکرین کی ملکیت تھا۔یوکرینی وزیرِ خارجہ نے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ روس نے دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز ‘‘خواب’’ کو تباہ کر دیا ہے، لیکن روس ہمارے مضبوط، آزاد اور جمہوری ریاست بننے کے خواب کو تباہ نہیں کر سکتا۔ٹوئٹ میں جہاز کو دوبارہ سے بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔دوسری جانب اینٹونوف کمپنی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اس وقت تک طیارے کی ‘‘تکنیکی حالت’’ کی تصدیق نہیں کر سکتی جب تک کہ ماہرین اس کا معائنہ نہیں کر لیتے۔یوکرین کی سرکاری دفاعی کمپنی یوکرو بورن پروم نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ تباہ ہو گیا ہے لیکن اسے روس کے خرچ پر دوبارہ بنایا جائے گا، جس پر 3 بلین ڈالر کی لاگت ا?ئے گی۔
یوکرین کا ’خواب‘ چکنا چور | حملے میںدنیا کاسب سے بڑا جہاز تباہ
