یوکرین پر حملے سے روس کے کھیل شعبہ کو زبردست دھچکا

 سیول (جنوبی کوریا)/روس کے ذریعہ یوکرین پر حملہ کرنے کی وجہ سے صدر ولادیمیر پوتن سے ان کی اعزازی تائیکونڈو بلیک بیلٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ورلڈ تائیکوانڈو نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو نومبر 2013 میں دی گئی 9 ویں ڈین بلیک بیلٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ورلڈ تائیکوانڈو نے کہا، "ورلڈ تائیکوانڈو روس کے ذریعہ یوکرین پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور یہ تائیکوانڈو کے وقار اور رواداری کی اقتدار کے خلاف ہے ۔ روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے بین الاقوامی تائیکوانڈو فیڈریشن نے کہا ہے کہ وہ روس اور بیلاروس میں نہ تو کسی کھیل کا انعقاد کرے گا اور نہ ہی اسے تسلیم کرے گا۔اس کے علاوہ بین الاقوامی اولمپک ایسوسی ایشن کی کمیٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں بیلاروس اور روس کے قومی پرچم نہیں دکھائے جائیں گے اور نہ ہی دونوں ممالک کے قومی ترانے سنائے جائیں گے ۔یہی نہیں یورپی تائیکوانڈو فیڈریشن بھی روس اور بیلاروس میں کسی کھیل کا انعقاد نہیں کرے گا اور نہ ہی وہاں کسی ایونٹ کو تسلیم کیا جائے گا۔(یواین آئی)