کیف //روس کے یوکرین کے مختلف شہروں پر تازہ میزائل حملوں میں کم سے کم 8 افراد ہلاک اور 40 سے زاہد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یوکرینی وسطی شہر کروپیوینیٹسکی پر روسی میزائل گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ مشرق میں باخموت میں میزائل حملہ میں تین یوکرینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ایک فوجی اڈے پر روسی میزائل حملہ سے 15 افراد زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی افواج نے روس سے مقبوضہ جنوبی کھیر سن علاقہ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں،جس کے باعث روس نے بھی اپنے حملوں میں شدت لیےآیا ہے۔