کیف// یوکرین کی سرکاری سیکورٹی سروس (ایس بی یو) نے حال ہی میں اپنے ملک پر ہوئے سائبر حملے میں روسی سکیورٹی سروس کے شامل ہونے کا دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ اس کا مقصد اہم ڈیٹا کو تباہ کرنا اور دہشت پھیلانا تھا۔ ایس یو بی نے یہ بھی کہا کہ یوکرین میں گزشتہ منگل کو شروع ہوئے اس سائبر حملے میں وہی ہیکر شامل تھا ،جس نے دسمبر 2016 میں یوکرین پاور گرڈ پر حملہ کیا تھا۔ یوکرین کے سیاستدانوں نے منگل کے روز کے حملے کے لئے روس کو مورد الزام ٹھہرایا تھا لیکن کریملن کے ترجمان نے الزامات کو "بے بنیاد" قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔ایس یوب¸ نے کہا، ''بین الاقوامی اینٹی وائرس کمپنیوں کے تعاون سے حاصل اعداد و شمار سمیت دستیاب اعداد و شمار سے ہمیں یہ یقین کرنے کی کافی وجہ ہیں کہ سائبر حملوں میں وہی ہیکنگ گروپ شامل ہے ، جو دسمبر 2016 میں یوکرین کے مالیاتی نظام، ٹرانسپورٹ اور توانائی کی سہولیات پر ٹیلی بوٹس اور بلیک اینرجی کا استعمال کر رہاتھا۔انہوں نے کہا،'' یہ اس سائبر حملے میں روس کی خصوصی خدمات کی شرکت کا بھی ثبوت دیتا ہے ۔'' قابل ذکر ہے کہ 'واناکرائی رینسموئیر'جیسے وائرس نے منگل کو پوری دنیا پر بڑا سائبر حملہ کیا تھا۔ اس سائبر حملے کا سب سے زیادہ اثر یوکرین میں ہوا، جہاں سرکاری وزارتوں، بجلی کمپنیوں اور بینک کے کمپیوٹر کے نظام میں بڑی خرابی آئی تھی۔رائٹر