یواین آئی
کیف// یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو کہا کہ ملک کے جنوبی علاقے اودیسہ میں شدید طوفان کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ پیر کی رات یوکرین میں شدید برفانی طوفان آیا، جس سے 17 علاقوں میں ٹریفک میں خلل پڑا اور بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ملک کی توانائی کی وزارت نے سوشل میڈیا پر کہا کہ تیز ہواؤں نے پاور گرڈ کو نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں ملک میں 1500 سے زائد بستیوں میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی۔وزارت نے کہا کہ جنوبی اودیسہ اور مائکولائیو کے علاقے، وسطی دنیپر وپیٹروسک علاقہ اور شمالی کیف کا علاقہ برفانی طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔