بستی//(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین میں پھنسے ہر شہری کو بحفاظت ملک واپسی کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جانے کا تذکرہ کرتیہوئے کہا کہ یوکرین میں پھنسے سبھی ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے ’آپریشن گنگا‘چلا کر ہم یوکرین میں پھنسے ہر شہری کو واپس لارہے ہیں۔ہمارے جو بیٹے۔ بیٹی ابھی وہاں ہیں انہیں پوری سیکورٹی کے ساتھ اپنے گھر پہنچانے کے لئے حکومت دن رات کام کررہی ہے۔وزیر اعظم نے آج یہاں بستی میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ’ہندوستان نے ہمیشہ اپنے ایک ایک شہری کی زندگی کے تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے۔