کیف//یو این آئی//یوکرین کے نیشنل گارڈ کے ایک سپاہی نے یوکرین کے شہر نیپرو میں ایک فیکٹری علاقے میں اے کے کلاشنکوف رائفل سے گولی باری کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔وزارت داخلہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ یہ واقعہ یوزماش سدرن مشین بلڈنگ پلانٹ میں بین الاقوامی وقت کے مطابق 01.40 بجے پیش آیا۔یوکرین کے نیشنل گارڈ کے ایک سروس مین کنسکرپٹ ریابچوک آرٹیم یوری وچ نے بغیر کسی وجہ کے کلاشنکوف رائفل سے ڈیوٹی پر موجود نیشنل گارڈ کے سپاہی کو گولی مار دی اور ہتھیار لے کر فرار ہو گیا۔ اس کے بعد اس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔وزارت کے مطابق چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک فوجی کو گولی لگنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔