یونیورسٹیوں کے امتحانات ملتوی

سرینگر // وادی کی 3یونیورسٹیوں نے آج لئے جانے سبھی امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔کشمیر یونیورسٹی، اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ اور سینٹرل یونیورسٹی نے 17دسمبر پیر کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کو ہونے والے امتحانات کیلئے بعد میں الگ سے نوٹیفکیشن جاری کی جائیگی۔