نئی دہلی/عالمی کشتی کے سب سے بڑے ادارے یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے وقت پر انتخابات نہ کرانے پر ہندوستان کی ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) کو فوری طور پرمعطل کر دیا ہے ۔یو ڈبلیو ڈبلیو کا کام کاج اس وقت ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے ایک رکن کی سربراہی میں ایک عارضی کمیٹی دیکھ رہی ہے ۔ اگر فیڈریشن کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہے ، تو ہندوستانی پہلوانوں کو 16 ستمبر سے شروع ہونے والی اولمپک کوالیفائنگ عالمی چیمپئن شپ میں ‘ آتھورائزڈ نیوٹرل ایتھلیٹ’ کے طور پر حصہ لینا ہوگا۔برج بھوشن سنگھ کے خلاف کچھ خواتین پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد ڈبلیو ایف آئی کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اب فیڈریشن کی رکنیت جانے کے بعد ہندوستانی پہلوانوں کے لیے یہ بڑا دھچکا ہے ۔