سرینگر// پیران پیر حضرت سیدنا شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ غوث العظم کا یوم ولادت کل پوری ریاست میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اِس سلسلے میں زیارت گاہوں ، خانقاہوں اور مساجدوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوا۔ جن میں علماء کرام نے حضرت غوث پاک کی تاریخ ساز اسلامی کارناموں تبلیغ اشاعت اسلام ، روحانی اور علمی کمالات پر روشنی ڈالی۔ زیارت پیردستگیر صاحب خانیار شریف ، سرائے بالا ، رحبابہ صاحب ، نادی ہل بانڈی پورہ ، شوپیاں پنجورہ ، اہم شریف بانڈی پورہ میں بھی ختمات المعظمات اور دُرودازکار کی مجالس کا انعقاد ہوا۔ اسی دوران حضرت سید شمس الدین ختلانی کا635واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اُن کے آستانِ عالیہ واقعہ نواب بازار میں قرآن خوانی، ختمات العظمات کی مجلس آراستہ ہوئی۔