یوم ولادت حضرت امام حسینؓؓ اورحضرت ابوحنیفہ ؒکا عرس

 سرینگر// ولادت باسعادت حضرت امام حسین ؑ اور امام ابوحنیفہ حضرت امام العالمؒ کی تقریب ریاست کے طول ارض میں ایک ساتھ عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ سب سے بڑی تقریب خانقاہ حضرت ایشان شیخ یعقوب صرفی ؒ زینہ کدل میں صبح صادق ہی قرآن خوانی ،ختمات المعظمات ، درود ازکار اور مولود خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی۔ادھر انجمن تبلیغ اسلام کی جانب سے قدیم حنفیہ کالج نورباغ میں حضرت ابو حنیفہؒ کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں سرکردہ علماء نے حضرت امام ابوحنیفہ ؒ کے علمی کارناموں پر روشنی ڈالی۔سمینار کی صدارت انجمن کے صدر سید فرید الرحمن بخاری نے کی جبکہ غوثیہ عربیہ کالج قاضی گنڈ اور دیگر مقامات پر بھی ایسی ہی تقریبات کا انعقاد ہوا۔دریں اثناء مولانا ریاض احمد ہمدانی نے حضرت امام حسینؑ اور حضرت امام العالم ؒ کے ولادت باسعادت پر مسلمانانِ عالم خصوصاً ریاست کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ تاقیامت امام عالی مقام کی شہادت جو اُنہوں نے اسلام کی سربلندی اور اسلام کی بقا کیلئے کربلا میں جام شہادت نوش کی ہمارے لئے مشعل راہ اور امام ابوحنیفہ کے تاریخ ساز اسلامی کارناموں اور تعلیم تاریخ اسلام میں ایک سنہری باب ہے
 

خورشید گنائی آج سرینگر میں عوامی دربار کا اِنعقاد کرینگے

جموں// گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی آج یعنی جمعرات کو سر ی نگر میں لوگوں کے مسائل سننے کے لئے موجود رہیں گے۔عوامی وفود اور افراد اِن کے ساتھ چرچ لین سونہ وار میں صبح ساڑھے 11بجے کے بعد ملاقات کر کے اپنے مسائل کو اُجاگر کرسکتے ہیں۔