حیدرآباد// بابری مسجد کی شہادت کے پیش نظر مسلم تنظیموں کے یوم سیاہ اور بند کی اپیل کے بعد شہر حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے چوکسی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔مختلف تنظیموں بشمول مجلس نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار رضاکارانہ طورپر بند رکھیں۔پولیس نے اس بند کے پیش نظر چوکس بڑھا دی اور جگہ جگہ پولیس بندوبست دیکھا جارہا ہے ۔ حساس مقامات پر پولیس چوکیاںتعینات کردی گئی ہیں۔پولیس کی گشت میں بھی اضافہ کردیاگیا۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں کئی مسلم تنظیموں کی جانب سے رضاکارانہ بند اور یوم سیاہ منایاگیا۔ رضاکارانہ طورپرکاروباری ادارے بند رکھے گئے ۔ مساجد میں بابری مسجد کی دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔ساتھ ہی کئی تنظیموں نے مساجد کو آباد رکھنے کی بھی خواہش کی اور نمازوں کی پابندی پر بھی زوردیا۔(یواین آئی)