نوشہرہ//یوم جھنگڑ کے سلسلے میں فوج نے ایک تقریب منعقد کرکے برگیڈیئر محمد عثمان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔فوج کی طرف سے ہر سال تین جولائی کو یہ دن محمد عثمان کی یاد میں منایاجاتاہے جنہوں نے 1947میں پاکستانی فوج کے ساتھ لڑائی لڑتے ہوئے اس علاقے کو چھڑانے میں اہم رول ادا کیاتھا۔اس دوران فوجی افسران کی طرف سے ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔تقریب کے دوران کلچرل پروگرام بھی پیش کئے گئے۔فوج کی طرف سے برگیڈیئر محمد عثمان کی یاد میں طبی کیمپ کااہتما م بھی کیاگیاجس میں مریضوں کی تشخیص کرکے ان میں ادویات تقسیم کی گئیں۔