Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

یوم آزادی تقریبات پرشیرکشمیرکرکٹ سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل | صوبائی کمشنر نے پریڈ پرسلامی لی،ضلع صدرمقامات پرڈپٹی کمشنروں نے پرچم کشائی کی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 14, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سری نگر//جموں اور سرینگر کے علاوہ جموں کشمیرکے سبھی ضلع صدرمقامات پر جمعہ کو یوم آزادی تقریبات منانے کے سلسلے میں منعقد ہونے والی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔سرینگراور جموں میں ان پریڈوں پر متعلقہ صوبائی کمشنروں نے سلامی لی جبکہ ضلع صدرمقامات پر متعلقہ ڈپٹی کمشنروں نے فل ڈریس ریہرسل پر سلامی لی۔سرینگرمیں یوم آزادی کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل پرصوبائی کمشنر پانڈورانگ  کے پولے،نے سلامی لی اور پرچم لہراکرتقریب کی صدارت کی۔اس موقعہ پر صوبائی پولیس سربراہوجے کماراور دیگراعلیٰ سول وپولیس اور فورسز افسراں موجودتھے۔گاندربل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمظفراحمد نے فل ڈریس ریہرسل پریڈ پر سلامی لی اور جھنڈالہرایا۔پریڈ میں یہاں جموں کشمیر پولیس۔سی آر پی ایف۔ایس ایس بی۔پی ٹی ایس منیگام۔ہوم گارڈاور طلبہ کی ٹکڑیوں نے مادرمہربان اسٹیڈیم میںحصہ لیا۔ انتظامیہ ،پولیس اور فورسز کے اعلیٰ حکام اس موقعہ پر موجود تھے۔بڈگام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراکرام اللہ ٹاک نے تقریب کی صدارت کی اور پریڈ پرسلامی لینے کے علاوہ چوچم  لہرایا۔اس موقعہ پرپریڈ میں جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف،جموں کشمیرہوم گارڈ،این سی سی،طلبہ کی ٹکڑیوں کی حصہ لیا۔تقریب پربڈگام کے ایس ایس پی طاہر سلیم،اسسٹنٹ ایس پی اور دیگر اعلیٰ سول وپولیس حکام موجود تھے۔ بارہمولہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجازاحمدصراف نے تقریب کی صدارت کی اور پرچم لہرایا۔پریڈ میں جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف،ایس ایس بی،آئی آر پی،ایف اینڈای ایس،این سی سی اور اسکول طلبہ کی ٹکڑیوں نے حصہ لیا۔تقریب پر ایس ایس پی بارہ مولہ رئیس احمداوردیگر اعلی سول وپولیس حکام موجودتھے۔بانڈی پورہ میں ڈپٹی کمشنر اویس احمد نے تقریب کی صدارت کی اور پریڈ پرسلامی لینے کے علاوہ پرچم بھی لہرایا۔پریڈ میں جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف،ایس ایس بی،آئی آر پی،ایف اینڈای ایس،این سی سی اور اسکول طلبہ کی ٹکڑیوں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پرایس ایس پی بانڈی پورہ محمدزاہداوردیگراعلیٰ سول،پولیس اور فوجی حکام بھی موجودتھے۔کپوارہ میں ہندوارہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنذیراحمد میرنے فل ڈریس ریہرسل پر سلامی کی اور پرچم لہرایا۔پریڈ میں جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف،ایس ایس بی،آئی آر پی،ایف اینڈای ایس،این سی سی اور اسکول طلبہ کی ٹکڑیوں نے حصہ لیا۔تقریب کے دوران ضلع پولیس لائنزکپوارہ میں اے ایس پی کپوارہ راجہ زہیب اور دیگر اعلیٰ سول،پولیس وفوجی وفورسزحکام موجودتھے۔سوپور میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرپرویزسجاد نے تقریب کی صدارت کی اور پریڈ پرسلامی لی،پریڈ میں جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف،ایس ایس بی،آئی آر پی،ایف اینڈای ایس،این سی سی اور اسکول طلبہ کی ٹکڑیوں نے حصہ لیا جبکہ ہندوراہ میںتحصیلداراعجازاحمدکھورونے پریڈ پرسلامی لی اور جھنڈالہرایا۔پریڈ میں جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف،ایس ایس بی،آئی آر پی،ایف اینڈای ایس،این سی سی اور اسکول طلبہ کی ٹکڑیوں نے حصہ لیا۔اننت ناگ میں ڈپٹی کمشنر پیوش سنگلا نے پریڈ پرسلامی لی اور پرچم کشائی کی۔پریڈ میں جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف،ایس ایس بی،آئی آر پی،ایف اینڈای ایس،این سی سی اور اسکول طلبہ کی ٹکڑیوں نے حصہ لیا۔ڈگری کالج اننت ناگ میں منعقدہ اس تقریب پر ضلع کے اعلیٰ سول،پولیس اور فوجی حکام موجودتھے۔پلوامہ میں ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرالطاف احمدخان نے تقریب کی صدارت کی اور پریڈ پر سلامی لی۔پریڈ میں جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف،ایس ایس بی،آئی آر پی،ایف اینڈای ایس،این سی سی اور اسکول طلبہ کی ٹکڑیوں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر ضلع  کے اعلیٰ حکام موجودتھے۔کولگام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریاض احمد صوفی نے پریڈ پر سلامی کی۔پریڈ میں جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف،ایس ایس بی،آئی آر پی،ایف اینڈای ایس،این سی سی اور اسکول طلبہ کی ٹکڑیوں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر ضلع  کے اعلیٰ حکام موجودتھے۔شوپیان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے فل ڈریس ریہرسل تقریب کی صدارت کی اور پرچم لہرایا۔پریڈ میں جموں کشمیر پولیس،سی آر پی ایف،ایس ایس بی،آئی آر پی،ایف اینڈای ایس،این سی سی اور اسکول طلبہ کی ٹکڑیوں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر ضلع کے اعلیٰ حکام موجودتھے۔اونتی پورہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تقریب کی صدارت کی ۔
 
 
 

سکمزمیں 15اگست تقریب کی مشق | ڈائریکٹر نے پرچم کشائی کی

سرینگر//شیرکشمیرانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ کے احاطے میں 15اگست یوم آزادی کے حوالے سے ترنگا لہرانے کی مشق کی گئی۔ اس موقعے پر پرچم کی سلامی سکمز ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے لی ۔سی این آئی کے مطابق 15اگست بھارت کی 75ویں یوم آزادی سالگرہ کے موقعے پر جہاں پورے میں ملک ترنگا لہرایا جائے گا ،وہیں جموں کشمیر میں بھی سرکاری دفاتر میں یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور سکمز صورہ میں ترنگا لہرانے کی رہرسل انجام دی گئی ۔ اس موقعے پر ڈین میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر عمر جاوید شاہ ،ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹر ریاض احمد وانی ،میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے علاوہ دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے جبکہ پرچم کشائی ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کی ۔
 
 
 

’آزادی کاامرت مہاتسو‘ | کشمیریونیورسٹی میں تقاریر

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے نیشنل سروس اسکیم نے ’آزادی کا امرت مہاتسو‘کے تحت دوالگ الگ تقاریر کااہتمام کیا۔یونیورسٹی کے قانون کے اسکول کے ڈاکٹرمیرمبشرالطاف نے 12اگست کو ’ریاستی پالیسی کوسمجھنے کے اصول‘موضوع پرخطبہ دیاجبکہ لسانیات شعبے کے جاویدعزیزبٹ ’ہندوستانی زبانوں میں مبارکبادی کااظہار‘ موضوع پر تقریر کی۔اپنی تقریر میں ڈاکٹر مبشر نے ریاستی پالیسی کے مختلف اصولوں پرتفصیلی جائزہ پیش کیااورسماجی اوراقتصادی انصاف میں ریاستی پالیسی کی وضاحت کی۔ڈاکٹرجاویدعزیز نے اپنی تقریر میں ملک میں بولی جانے والی مختلف زبانوں کاتعارف کرایااورنئی زبانیں سیکھنے کی اہمیت کواُجاگر کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?