گول15اگست کے سلسلے میں جہاں پورے جموںو کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس دوران گول شہر میں کسی بھی گاڑی کو آنے سے پہلے چیکنگ کی گئی مختلف مقامات پر فوج اور جموںو کشمیر نے مشترکہ طور پرناکے لگائے ہیں ۔ سب ڈویژن گول میں 15اگست کی سب سے بڑی تقریب ہائر سکینڈری سکول گول میں منعقد ہو گی ۔ یوم آزادی کو احسن اور پر امن طریقے سے منعقد کرانے کے لئے جہاں ہر جگہ پر سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں دوسری جانب اس موقعہ پر رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی منعقد ہوں گے ۔ اس کے علاوہ سب ڈویژن کے سنگلدان ، داڑم و اندھ نیابتوں پر بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ہو گا جہاں پر صبح ترنگا لہرایا جائے گا۔ گول بازار و ہائر سکینڈری سکول گول کے ملحقہ جات میں آج چار بجے سے ہی جموںو کشمیر پولیس اور فوج کی جانب سے مشترکہ گشت جاری ہیں اور کسی بھی مشکوک شخص کو یہاں کی طرف آنے سے روکا جا رہا ہے اور اس دوران گول آنے والی گاڑیوں کی تلاشیاں بھی لی جا رہی ہیں ۔