جدہ //سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں یومیہ عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھا دی ہے۔ وزارت نے روزانہ عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد اور نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔اس اضافے کے ساتھ روزانہ ایک لاکھ افراد عمرہ ادا کرسکیں گے جب کہ نمازیوں کی تعداد 60 ہزار تک بڑھا دی گئی ہے۔مطاف میں اضافی ٹریکس اور مصلوں میں گنجائش موجود ہے۔ معذور اور معمر افراد کے مناسک کی ادائیگی کیلئے خصوصی راستے کھول دئیے گئے ہیں۔پہلے کی طرح سعودی شہری، غیرملکیوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ اور نمازوں کے اوقات لینا ہوں گے۔ وزارت نے تعداد میں اضافے کے بعد ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 70سال کے شہری اور 12سے 16سال کی عمر کے نوجوانوں کو بھی عمرہ کی اجازت ہوگی۔