یو این آئی
نئی دہلی// دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او ) کی طرف سے تیار کردہ بہت سے اہم نظام /ٹیکنالوجیز کو 26 جنوری ، 2024 ء کو کرتویہ پَتھ پر 75ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران دکھایا جائے گا۔ آتم نربھرتا کے حصول کے لیے ڈی آر ڈی او کی دفاعی تحقیق کے بنیادی شعبوں میں خاتون سائنس دانوں کا گرانقدر تعاون بہت اہم رہا ہے ۔ ڈی آر ڈی او کی جھانکی کی تھیم زمین ، فضاء ، سمندر ، سائبر اور خلاء پانچ جہتوں میں دفاعی ڈھال فراہم کرکے ملک کے تحفظ میں ‘‘ خواتین کا رول ’’ پر مبنی ہے ۔جھانکی میں دفاعی تحقیق و ترقی میں خواتین کی شمولیت کو نمایاں طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ ممتاز سائنسدان محترمہ سنیتا دیوی جینا دستے کی کمانڈر ہوں گی۔ اس جھانکی میں مین پورٹ ایبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ( ایم پی اے ٹی جی ایم ) ، اینٹی سیٹلائٹ ( اے ایس اے ٹی ) میزائل اور اگنی-5، زمین سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل، بہت مختصر فاصلے کے ایئر ڈیفنس سسٹم ( وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس ) ، بحریہ کے اینٹی شپ میزائل [؟]مختصر رینج ( این اے ایس ایم [؟] ایس آر ) ، ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل ’ ہیلینا ‘ ، کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل (کیو آر ایس اے ایم ) ، اَستر، ہلکے جنگی طیارے ’ تیجس ‘ ، ’ اتم ‘ ایکٹو الیکٹرانک طور پر اسکین شدہ ایری راڈار ( اے ای ایس اے آر ) ، جدید الیکٹرانک جنگی نظام ’ شکتی ‘ ، سائبر سکیورٹی سسٹمز، کمان کنٹرول کے نظام اور سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن فیسلیٹی کی نمائش کی جائے گی ۔
اردو زبان کی نمائندگی فوزیہ رباب کریں گی
یو این آئی
نئی دہلی// ہر سال کی طرح اس سال بھی آل انڈیا ریڈیو سے سرو بھاشا کاویہ سمّیلن ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس مشاعرے میں آئین میں تسلیم شدہ تمام 22 زبانوں کے شعرا شامل ہیں، جس میں اردو زبان کی نمائندگی مشہور سیاحتی شہر گوا سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ فوزیہ رباب کریں گی۔