جموں //یوا پینتھرز کے کارکنوں کی جانب سے یہاںاتوار کے روزایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کے مسائل اور یوا پینتھرز کی سرگرمیوں پر مباحثہ کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت یوا پینتھرز کے ریاستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال نے ضلع صدر ترسیم سنگھ ،جموں ویسٹ کے صدر بھانو پرتاپ گوریا اور زونل صدر راگھو تلواڑ کے ہمراہ کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرتاپ سنگھ جموال نے کہا کہ بی جے پی ۔پی ڈی پی نے اقتدار کی ہوس کے خاطر جموں کے مفاد کو نظر انداز کرکے کشمیری لیڈر شپ کے سامنے جھک گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کے نوجوانوں نے ریاستی ا سمبلی میں بی جے پی کو بھاری تعداد میں ووٹ دئے لیکن وہ زعفرانی برگیڈ کے دھوکے کے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعدد سرکار ی محکموں کے کیجول لیبروں اور ڈیلی ویجر اپنے مطالبات کو لیکر آئے دن احتجاج کر رہے ہیںلیکن انکے جائز مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا ہے۔اجلاس میں پرتاپ سنگھ نے کپل مہرہ کو جموں ویسٹ کا نائب صدر،او روا پک اور نتیش کو بالترتیب بھلوال، اور مڑھ کا زونل صدر بنانے کا اعلان کیا۔اجلاس میں راجندر کمار، ارون مہرہ، انیل رکوال، ایس امن دیپ سنگھ ،سنیل شرما ،سدھانت ڈوگرہ ،وکرانت شرما و دیگران بھی موجود تھے۔