جموں //جموںو کشمیر نیشنل پنتھرز پارٹی کی ینگ پنتھرز ونگ کی جانب سے شروع کردہ ’یوا سینا ‘مہم جاری ہے ۔اس سلسلہ میں کارکنوں کی جانب سے وارڈ نمبر 38میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ینگ پنتھرز ضلع صدر ترسیم سنگھ کی قیادت میں منعقد ہ اس پروگرام میں متعدد کارکنوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر اراکین نے بھاجپا کی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومت کی غیر موثر پالیسیوں کی وجہ سے نوجوانوں کی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑڑہاہے ۔اپنے خطاب میں ترسیم سنگھ نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت کے دوران میں ملکی عوام بالخصوص نوجوانوں اقتصادی طور پر پسماندہ طرزکی زندگی بسر کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات 2014کی ریلیوں کے دوران بھاجپا لیڈران نے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے وعدے کئے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔اس موقعہ پر پنتھرز اراکین نے یوا سینا مہم کے تحت مذکورہ وراڈ کی نئی باڈی بھی تشکیل دی ۔اس نئی تشکیل شدہ باڈی میں اشوک ورما ،وکرنت کھجوریہ ،مہندر شرما ،ایوش شرما ،سنجیو سنگھ ،سہیل شرما ودیگران شامل ہیں ۔