جموں//سیکرٹری کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ یشامدگل نے سول سیکرٹریٹ جموں میں کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج اور کوآپریٹیو ہفتہ منانے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوں نے کہا کہ ہفتہ کو منانے کا موضوع’’ تعاون سے خوشحالی‘‘ ہے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کو سوسائٹیز ،ایف پی اوز او ر عام لوگوں کو مناسب پلیٹ فارم مہیاکرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ فیسٹول ایک ہفتہ تک جاری رہے گا اور 68 ویں آل اِنڈیا کواپریٹیو ہفتہ کو منانے کے لئے دِنوں کا نام دیا گیا ہے جس میں کووِڈ وبائی مرض سے نمٹنے اور ہیلتھ کوآپریٹیو کو مضبوط بنانے میں کوآپریٹیو کا کردار ، کوآپریٹیو مارکیٹنگ ، صارفین ، پروسسنگ اور ویلیو ایڈیشن ، کوآپریٹیو کے لئے کاربار کرنے آسانی ، کوآپریٹیو کے ذریعے اختراعی ، روزگار پیدا کرنے اور پیشہ ورانہ ہنر کو فروغ دینے ، انٹرپرینیورشپ کی ترقی اور پبلک پرائیویٹ کوآپریٹیو پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے ، نوجوانوں ، خواتین اور کمزور طبقوں کے لئے کوآپریٹیو اور مالی شمولیت ، ڈیجیٹلائزیشن اور سوشل میڈیا کے ذریعے کوآپریٹیو کا کردارشامل ہیں ۔سیکرٹری نے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ ایمانداری ، تن دہی اور لگن سے کام کریں تاکہ محکمہ کو نئی بلندیوں پر لے جایا جاسکے۔سیکرٹری نے نئی رجسٹریشن کی تجاویز پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ نئی کوآپریٹیو اور کوآپریٹیو سوسائٹیز کی رجسٹریشن کو مقررہ ہدف کے اندر مکمل کیا جائے۔میٹنگ میں رجسٹرارکوآپریٹیو سوسائٹیز ، دونوں صوبوں کے ایڈیشنل رجسٹرار ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کوآپریٹیو ، ڈپٹی رجسٹرار ، کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر اَفسران شرکت کی ۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ رجسٹرار کشمیر ڈویژن کے اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں حصہ لیا۔
یشا مدگل نے کوآپریٹیو ہفتہ منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا
