کپوارہ//جمو ں و کشمیر یتیم فائونڈیشن نے شمالی ضلع کپوارہ کے9بلاکو ں کے مستحق افراد میں ویل چیر تقسیم کئے جبکہ ضلع کے متعدد شفا خانو ں کو بھی ویل چیر فراہم کئے ۔اتوار کو منعقد پروگرام کے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین کے علاوہ لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر کہا گیا کہ مستحق افراد کے لئے ایک جامع پرگروام کے تحت ان کی مدد کرنی چاہئے ۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماج میں کمزور اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے سماج میں ہر صاحب ثروت اور مخیر حضرات کو چایئے کہ وہ مسحق افراد کو کمزرو ں کی ہر وقت مدد کریں اور ایسے لوگو ں کی مدد کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے جمو ں و کشمیر یتیم فائونڈیشن کے کام کاج کو سراہا اور امید ظاہر کی آئندہ بھی ایسے پروگرام جاری رہیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ جن لوگو ں کی اچھی خاصی آمدنی ہے ۔ان کو یہ حق ہے کہ وہ اس کا حصہ مستحق لوگو ں کو پہنچائیں ۔اس دوران اتوار کے روز جمو ں و کشمیر یتیم فائونڈیشن نے کپوارہ کے 9بلا کو ں میں مستحق لوگو ں میں ویل چیر تقسیم کئے جبکہ ضلع اسپتال ہندوارہ ،سب ضلع اسپتال کپوارہ ،سوگام ،کرالہ پورہ اور لنگیٹ کے علاوہ پرائمری ہلتھ سنٹر ترہگام کو تین تین ویل چیر فراہم کئے ۔اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر کپوارہ ڈاکٹر کو ثر امین نے جمو ں و کشمیر یتیم فائو نڈیشن کے اس کام کو سراہا اور ضلع کے اسپتالو ں کو ویل چیر فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر محمد رفیق لون نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کپوارہ ضلع کے وہ لوگ جن کی آمدانی اچھی ہے کہ وہ ایسے سماجی پروگروامو ں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جمو ں و کشمیر یتیم فائونڈیشن بھر پور مالی معاونت فراہم کریں تاکہ جمو ں و کشمیر یتیم فائونڈیشن ضلع میں ضرورت مندو ں میں امداد تقسیم کریں ۔